ترکی بنگلادیشی بحری جہاز کی مرمت کرے گا۔
ترکی کی وزارت قومی دفاع کا کہنا تھا کہ ترکی بنگلادیشی بحری جہاز کی مرمت کرے گا جسے لبنان کے بیروت پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں نقصان پہنچا تھا۔
وزارت قومی دفاع نے ٹویٹر کی ایک پوسٹ میں لکھا کہ لبنان کے بیروت پورٹ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ترکی کی طرف آنے والے بنگلادیشی بحری جہاز کو جو نقصان پہنچا ہے اُسکی مرمت ترکی کرے گا۔
بنگلادیشی بحری جہاز کی مرمت تر کش بحریہ کی نگرانی میں کی جائے گی۔
4 اگست کو لبنان کے بیروت پورٹ پر ہونے والے دھماکے میں 170 لوگ مارے گئے اور تقریبا 6،000 کے قریب لوگ زخمی ہوئے۔