اگر ہم اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کے پاس اپنی مصروفیت کے قصے نہ ہوں اور اگر کوئی مصروف نہیں بھی ہے تو ٹیکنالوجی کی ایجادات نے اسے مصروف بنا دیا ہے۔ مرسڈیز بینز فیشن ویک استنبول (MBFWI) نے رواں سال اپنے 15 ویں سیزن کے لئے مکمل طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا انتخاب کیا ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد ترکی کے پروموشن گروپ (ٹی ٹی جی) کے تعاون سے 12-16 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
ایم بی ایف ڈبلیو آئی کے مطابق ، ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مارچ میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے پہلے ہی شروع کیا جا چکا تھا، جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ تقریب کے ڈیجیٹلی طور پر منعقد ہونے سے وبا کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
نومبر 2019 میں ، ترکی کے فیشن اسٹیک ہولڈرز کی ایک کانفرنس میں اجتماعی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ فیشن ویک آن لائن منعقد کیا جائے گا ، اور اس مقصد کے حصول کے لیے کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ فیشن کے علاوہ بہت سے کاروباری شعبوں نے آن لائن کاروبار منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ کاروباری شحصیات کا کہنا ہے کہ کاروبار کی ترقی کا انحصار اب تجدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی ہے۔ کاروبار کی ڈیجیٹلائزیشن اب ہماری ضرورت بن چکا ہے۔
انٹرنیٹ اور موبائل فونز کے استعمال میں اضافے نے بھی کاروباروں کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف آنے پر مجبور دیا اور کچھ کردار مصروف طرز زندگی کا رہا ہے۔
اگر ہم وبا کی بات کریں تو یہ کہنا بھی غلط نہیں ہو گا کہ وبا کی موجودگی سے کاروباری شعبے کا آن لائن منتقل ہونے کے عمل میں خاصی تیری آئی ہے لیکن سارا ملبہ وبا پر گرانا ناانصافی ہے۔