turky-urdu-logo

ہم آدیامن سمیت ہر زلزلہ زدہ علاقے کو اصل خوبصورتی کے ساتھ واپس لائیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کے چیئرمین ڈیولٹ باہیلی کے ہمراہ آدیامن میں جاری امدادی  سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم، نہ صرف شہری تعمیر کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کریں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے تمام شہروں   کو مختصر ترین وقت میں ایسے انفراسٹکچر  کے ساتھ  تعمیر کریں گے  کہ آئندہ اگر ہمیں ایسی کسی آفت کا سامنا ہوتو بھاری نقصان سے بچ سکیں  ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جس طرح آج تک ترکیہ کے  ناممکن منصوبوں کو عملی جامعہ پہنایا ہے اسی طرح میں اپنی عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری حکومت بہت جلد زلزلہ متاثرین کے زخموں کو بھی بھر دے گی

انہوں نے کہا کہ ترک حکومت زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ آدیامن ان صوبوں میں سے ایک ہے جو زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے۔ یہ خوبصورت شہر ٹینٹ سٹی میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ میں اپنی قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس شہر  کو دوبارہ اس کی اصل خوبصورتی کے ساتھ واپس لائیں گے ۔صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ایردوان کا مزید کہنا تھا کہ  زلزلہ زدہ علاقے ہزاروں سالہ تہذیب کے میزبان اور اخوّت و بھائی چارے کے ترجمان علاقے ہیں۔ ہم ان علاقوں کی روایتی ساخت کی طرف سے لاپرواہی نہیں کریں گے۔

ہم ز مینی ساخت کی تحقیق کے بعد تعمیر کئے گئے مکانات کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار ہو گئی ہے۔ ہم ضلع آدیامن میں تقریباً 50 ہزار مکانات تعمیر کریں گے۔ جہاں جہاں چھوٹے رہائشی علاقوں کے منصوبے اور ارضیات تحقیقات کے کام  مکمل ہو رہے ہیں وہاں وہاں ہم بلا تاخیر تعمیر کا کام شروع کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا بے شک ہر فانی کی طرح ہم میں بھی غلطیاں، کوتاہیاں اور خامیاں ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ہم ہر شعبے میں اپنے ملک کی انتھک خدمت کر رہے ہیں اور اپنی قوم کے امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں۔  ہم اس بات کو نہیں جھٹلا سکتے کہ ہم اس قدرتی آفت کی زد میں آنی والی جانوں کو واپس نہیں لا سکتے ، لیکن ہم اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ ترکیہ کو واپس اپنے پاؤں پر کھڑا کریں اور ہمیں امید ہے کہ ہم بہت جلد اپنے اس عزم میں کامیاب بھی ہو جائیں  گے ۔

Alkhidmat

Read Previous

دس سال بعد مصری وزیر خارجہ کی ترکیہ آمد

Read Next

ترکیہ کو امداد کا سلسلہ جاری،  پیرو سے  9.5 ٹن امداد ترکیہ روانہ

Leave a Reply