ترکیہ کو امداد کا سلسلہ جاری،  پیرو سے  9.5 ٹن امداد ترکیہ روانہ

دنیا بھر سےآفت زدہ ترکیہ کو امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ پیرو  میں  ترک سفارت خانے کی جانب سے  ترک متاثرین کو  9.5 ٹن امداد روانہ کر دی گئی ہے۔ پیرو میں مقیم شہریوں کی جانب سے  9.5 ٹن امداد اکٹھی کی گئی جس میں ہیٹر، سلیپنگ بیگ، گرم کپڑے  اور چار ہزار کمبل شامل ہیں۔

ترک سفارت خانے کے مطابق  زلزلے کے فوراً بعد سے ہی پیرو میں مقیم  ترک عوام اور  پیرو عوام نے مختلف امدادی کیمپ لگا دیئے تھے، جس میں جمع ہونے والے امدادی سامان کو پیرو میں موجود ترک سفارت خانے پہنچا دیا تھا ۔  پیرو میں موجود ترک سفیر نے  ترکیہ اور اس عوام  کو اس آفت کی گھڑی میں مدد پر شکریہ ادا کیا۔

 

پیرو اور ترکیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی کمی کی وجہ سے امدادی سامان ایل اے ایس کمپنی کے کارگو طیارے کے ذریعے کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کے ذریعے ترک ایئر لائنز  تک پہنچایا جائے گا۔

Read Previous

ہم آدیامن سمیت ہر زلزلہ زدہ علاقے کو اصل خوبصورتی کے ساتھ واپس لائیں گے، صدر ایردوان

Read Next

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں زلزلہ متاثرین کے احترام میں خاموشی

Leave a Reply