
مصر کے وزیر خارجہ سمیع شکری دس سال بعد ترکیہ پہنچ گئے ، مصری وزیر خارجہ ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے کی تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔ ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے مصری ہم منصب کا مرسین انٹرنیشنل پورٹ پر استقبال کیا ۔
ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات کی ترقی دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے مصر کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے بھیجی گئی امداد پر مصری ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اور کہا کہ مصراور مصری عوام نے اس مشکل وقت میں ثابت کیا ہے، کہ وہ ترکیہ اور ترک عوام کے دوست اور بھائی ہیں۔ ہم ان کے مشکور ہیں
ترک وزیر خارجہ نے مصر اور ترکیہ کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں صدر رجب طیب ایردوان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی ملاقات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے دونوں ممالک کے بہترین تعلقات خطے میں امن ترقی اور استحکام کے لیے بہت اہم ہے۔ ہم اس تعلق کو کو مزید بہتر سطح پر لانے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ یہ ہمارے لیے انتہائی اہم اور معنی خیز ہے کہ مصری وزیر خارجہ آج ترکیہ کی سر زمین پر ہیں ۔ میں اس دورے کے لیے ان کا دلی مشکور ہوں۔”
مصری وزیر خارجہ سمیع شکری نے کہا کہ مصری حکومت اور عوام کی حیثیت سے انہیں یقین ہے کہ ترکیہ جلد از جلد زلزلے کے نقصانات پر قابو پالے گا۔
"مصر ہمیشہ کے بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے تعلقات اب کے بعدسے بہترین سطح تک پہنچ جائیں گے۔