TurkiyaLogo-159

زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے تحفوں کی بارش

استنبول فٹ بال کلب بیسکتاس کے شائقین نے ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں کھلونے گراؤنڈ میں رکھ دیے۔

ترک سپر لیگ کا میچ، جو 0-0 پر ختم ہوا، 4 منٹ اور 17 سیکنڈ کے بعد روک دیا گیا تاکہ شائقین کو تحائف میدان میں رکھنے کی اجازت دی جا سکے۔

بیسیکتاس کلب کا کہنا تھا کہ ہمارے مداحوں نے ووڈافون پارک کی زمین پر اسکارف، بیریٹ اور بہترین کھلونے رکھے جو زلزلہ زدہ علاقے کے بچوں کو تحفے کے طور پر دیے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

زلزلہ سب سے پہلے ترکیہ میں 6 فروری کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا۔

ترکیہ اور ہمسایہ ملک شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلہ حدید ترک متاثرین کی مدد میں پیش پیش

Read Next

دس سال بعد مصری وزیر خارجہ کی ترکیہ آمد

Leave a Reply