
دنیا بھر سے لوگ ترک زلزلہ زدگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد زلزلہ متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں ۔ معروف فلسظینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلہ حدید بھی ترک متاثرین کی مدد کے لیے نیو یارک شہر میں ترک ہاؤس ترکیوی سنٹر پہنچ گئی ۔ امریکی ماڈل نے نیویارک میں ترکیہ کے قونصل جنرل ریحان اوزگر سے ملاقات کی، اور امدادی سامان ان کے حوالے کر دیا اور کہا کہ ترکیہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اور ان کی مدد کے لیے ہم حاضر ہیں ۔ ہم کھلے دل سے ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب تک ترکیہ پوری طرح سے اس آفت سے نہیں نکلے گا ہم ان کی مدد کرتے رہیں گے۔
سپر ماڈل نے مزید کہا کہ ہم فنڈ ریزنگ کے ذریعے مزید امداد جمع کر رہے ہیں اور جلد اضافی امدادی سامان ترکیہ پہنچائیں گے ۔
امریکی ماڈل نے ترک ہاؤس میں موجود رضا کاروں کے حوالے امدادی سامان کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں
بیلہ حدید نے کہا کہ وہ جلد ترک متاثرین سے ملاقات کے لیے ترکیہ بھی جائیں گی