turky-urdu-logo

ترکیہ ایک بار پھر زلزلے کی زد میں، ملاطیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ

ترکیہ پچھلے ایک ماہ سے زلزلے کی زد میں ہے ۔ ترکیہ کے شہر ملاطیا میں  آج دوپہر 5.6 شدت کا زلزلے سے  ایک شخص  جاں بحق جبکہ 69 افراد زخمی ہو گئے ۔ترک   ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق ملاطیا اور اس کے گردو نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔  زلزلے کی گہرائی  6.96 کلومیٹر  تھی ۔

زلزلے کے جھٹکے قہرامانماراش، غازی انتیپ، ادیامان،سانلیورفا میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترک ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ  ایجنسی کے  مطابق زلزلے کے نتیجے میں کچھ عمارتیں  تباہ ہوئی ہیں ۔ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز زلزلے سے  متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہے

 

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے شہریوں کو تباہ شدہ عمارتوں میں داخل ہونے منع کیا  اور کہا کہ شہری  ہر طرح کی عمارت سے دور رہیں

خیال رہے کہ یہ زلزلہ ترکیہ میں اس وقت آیا جب غیر ملکی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں  سرچ آپریشن کرنے کے بعد اپنے ملک واپس روانہ ہو چکی تھی اور جب کہ ترکیہ کے زلزلہ زدہ علاقے  کنٹینر سٹی میں بدل چکے ہیں ۔

6 فروری کو آنے والے زلزلے سے اب تک  44 ہزار 3 سو  74  افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں  جب کہ ہزاروں کی تعداد میں  زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ آنے والے زلزلوں سے 13 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں

Alkhidmat

Read Previous

صدر ایردوان آدیامن کے دورے پر روانہ

Read Next

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلہ حدید ترک متاثرین کی مدد میں پیش پیش

Leave a Reply