ہم زلزلے سے متاثرہ تمام صوبوں، اضلاع اور دیہات کو بحال کریں گے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہیلی اور عظیم اتحاد پارٹی کے چئیر مین مصطفی دیچی کے ہمراہ قہرمانماراش کے ضلع البستان میں جاری امدادی سر گرمیوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلوں میں سے ایک کا مرکز البستان تھا جس نے ہمارے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

انکا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتوں میں آنے والے زلزلوں نے ہمیں اس بات کا اندازہ کروایا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی حفاطت پر اور اچھے طریقے سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو انکے تمام صوبوں ،اضلاع اور دیہاتوں کے ساتھ بحال کریں گے اور ملک کے دیگر خطوں کو بھی ایسی قدرتی آفت سے لڑنے کے قابل بنائیں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہم اپنے سرکاری اداروں، بلدیات اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر اپنے ملک کو دوبارہ اپنے پیروں پر جتنی جلدی ممکن ہو  کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اب تک زلزلے سے متاثرہ تقریبا تمام علاقوں میں خیمے تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔ اسکے علاوہ مجموعی طور پر 842 کنٹینرز کی تنصیب کے لیے انفراسٹرکچر کا کام جاری ہے۔

خوراک کی فراہمی، پینے کا پانی، بجلی اور دیگر ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے زلزلہ متاثرین کو جلد از جلد مستقل رہائش فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم اپنی جانوں کو واپس نہیں لا سکتے، لیکن ہم اپنے ضلع میں اپنے تمام مادی نقصانات کی تلافی کریں گے۔

میں آپ سے کہہ رہا ہوں کہ آپ اپنی ریاست اور اپنی حکومت پر بھروسہ کریں۔ ہمارا درد کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، ہمارا ایمان اور ارادہ اتنا ہی مضبوط ہے۔

صدر ایردوان نے لوگوں سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی۔

Alkhidmat

Read Previous

تیونسی گلوکار کا زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے کنسرٹ کا انعقاد

Read Next

ہم زلزلے کے آثار کو شکست دے کر ترکیہ کو از سرِ نو بحال کریں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply