
تیونس کے گلوکار لطفی بوچنک نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے کنسرٹ کا انعقاد کیا
لطفی بوچنک نے تیونس کے ثقافتی محل میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا جس میں تیونس کے وزیر ثقافت حیات گوئت، سماجی امور کے وزیر ملک زاہی، تیونس میں ترک سفیر کیگلر فہری کاکیرالپ اور متعدد غیر ملکی سفارت کاروں نے شرکت کی۔
یہ کنسرٹ تیونس کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے آرگنائز کیا گیا تھا ۔
تیونس نے زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام کے لیے 41 رکنی امدادی ٹیم اور 60 ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیجا۔
6 فروری کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 45 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ اور دنیا بھر سے ترکیہ کے لیے امداد کا سلسلہ جاری ہے
7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کا مرکز قہرامانماراش میں تھا، جس نے 11 صوبوں میں تقریباً 13.5 ملین افراد کو متاثر کیا۔
ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی اے ایف اے ڈی کے مطابق، زلزلے کے بعد سے اب تک 10,200 آفٹر شاکس رپورٹ ہوئے ہیں۔