پاک بحریہ کا جہاز ایک ہزار ٹن سامان لے کر ترکیہ روانہ

زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے پاک بحریہ کا جہاز ایک ہزار ٹن سے زائد سامان لے کر ترکیہ روانہ ہوگیا۔

ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کی کاوشیں جاری ہیں۔

پاک بحریہ کے جہاز نصر پر ایک ہزار ٹن سے زائد سامان کراچی سے روانہ کر دیا گیا، امدادی جہازکی روانگی کےموقع پرترک قونصل جنرل جمال سنگو اورپاک بحریہ کی اعلیٰ قیادت موجود تھی۔

امدادی سامان میں ہزاروں خیمے،کمبل، خشک راشن، ادویات، ملبوسات اورجنریٹرز شامل ہیں۔

پاک بحریہ کی امدادی کھیپ کا جہاز 14 دن کے بحری سفرکے بعد مقررہ منزل پر پہنچے گا۔

Read Previous

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ترکیہ کو طبی آلات کی فراہمی

Read Next

تیونسی گلوکار کا زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے کنسرٹ کا انعقاد

Leave a Reply