turky-urdu-logo

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ترکیہ کو طبی آلات کی فراہمی

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA)  کی جانب سے ترک متاثرین کو موبائل طبی آلات کے ساتھ ساتھ ایکسرے  مشینیں  بھی  فراہم  کیے گئے ہیں

6 فروری کے زلزلے کے بعد بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے پہلا امدادی سامان ترکیہ پہچایا گیا  ہے

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی  کے بیا ن کے مطا بق زلزلے کے بعد کئی رکن ممالک بالخصوص یو ایس اے اور جاپان نے اس سلسلے میں ایجنسی کی مدد کی ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ پہلے ہنگامی امدادی پیکج میں پورٹیبل اور موبائل ایکسرے ڈیوائسز شامل ہیں، اور کہا گیا کہ زلزلے میں تباہ ہونے والے آلات  کی جگہ  بھجوائے  جانے والے طبی آلات استعمال کیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ تباہ شدہ مکانات کا پتہ لگانے کے لیے استعمال ہونے والے آلات کو بھی خطے میں پہنچانے کا منصوبہ ہے ۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر رافیل ماریانو گروسی  نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی  یہ احکامات جاری کیے ہیں۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ کے جنوبی صوبہ حطائے میں 4.4 شدت کا زلزلہ

Read Next

پاک بحریہ کا جہاز ایک ہزار ٹن سامان لے کر ترکیہ روانہ

Leave a Reply