turky-urdu-logo

ہم درد ناک تباہی سے دو چار شہروں کو دوبارہ آباد کریں گے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے دیار باقر میں ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران خاتون اول امینہ ایردوان بھی انکے ہمراہ تھیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کا کہنا ہے کہ  وہ قہر مانماراش میں آنے والے زلزلوں میں تباہ ہونے والے لاکھوں مکانات کو دوبارہ تعمیر کریں گے اور اس درد ناک تباہی سے دوچار شہروں کو دوبارہ قائم کریں گے۔

7.7 اور پھر 7.6 کی شدت کے زلزلے 1999 کے زلزلے جو ہمارے ملک کی تاریخ میں  سے خطرناک تھے۔ ان زلزلوں سے ہونے والیتباہی 3 گناہ زیادہ تباہ کن تھی ۔

دنیا بھر کے نامور  سائنسدان  ہمارے وطن میں  پیش آنے والے زلزلوں  کی شدت اور تباہ کاریوں کے  معاملے میں ہم خیال ہیں۔

 صدی کی آفت  قرار دیے جانے والے اس زلزلے کو  ایک سو کلو میٹر کے وسیع علاقے میں محسوس کیا گیا اور  جس نے   500 کلو میڑ  کے علاقے میں  تباہ کاریاں مچائی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے ایک حصے میں ریسکیو  سرگرمیاں مکمل ہو گئی ہیں جبکہ باقی حصوں  میں ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے۔

امید ہے، ہم یہاں کام کو جلد مکمل کرکے اپنے کسی شہری کو ملبے کے نیچے، مردہ یا زندہ نہیں چھوڑیں گے۔

پھر ہم ملبہ ہٹانے اور تعمیر نو کی سرگرمیاں تیزی سے شروع کریں گے۔

ہم لاکھوں مکانات کو ان کے بنیادی اور  مضبوط ڈھانچے کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں، یا یوں کہہ سکتے ہیں  کہ زلزلے میں تباہ ہونے والے ان  شہروں کو از سر نو تعمیر کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ انہوں نے ریاست کے تمام ذرائع کو متحرک کر دیا ہے، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے شہریوں کو غربت، افلاس، سڑکوں پر  تنہا نہیں چھوڑا اور نہ ہی کبھی چھوڑیں گے۔

Alkhidmat

Read Previous

صدارتی طیارے زلزلہ متاثرین کے لیے متحرک

Read Next

سویڈیش گلوکار بھی امدادی سرگرمیوں میں ریسکیو ٹیم کے ساتھ شانہ بشانہ

Leave a Reply