سویڈیش گلوکار بھی امدادی سرگرمیوں میں ریسکیو ٹیم کے ساتھ شانہ بشانہ

لبنانی نژاد سویڈیش  گلوکار  مہرزین نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان  کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیم کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں ۔ مسلمان گلوکار زلزلے کے پہلے روز سے ہی  زلزلہ زدہ  علاقوں میں  کھانا تقسیم کر رہے ہیں  ۔

مہر زین نے برطانیہ میں قائم خیراتی ادارے "سلام چیریٹی” کے ساتھ مل کر کھانا تقسیم کرتے ہیں۔ انہوں  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی فلاحی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی  اور کہا کہ ہم  زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں سے ایک قہرامان ماراش پہنچے ہیں ۔ میں یہاں ہونے والی تباہی کو آپ تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہوں، لیکن یہ میرے لیے اسے کیمرے کے ذریعے  دکھانا ممکن نہیں ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو ہم یہاں  کررہے ہیں جو  میرے خیال میں  بہت ضروری ہیں ۔ آپ کے تعاون کے ذریعے ہی یہ مدد متاثرین تک پہنچ رہی ہے۔  اور آپ کی اس امداد کے لیے آپ سب کا انتہائی مشکور ہوں

 

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زلزلے سے بہت سی عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں ۔ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ہم جتنی مدد ان بھائیوں کی کر سکتے ہیں ہمیں کرنی چاہیے۔

 

مہز زین نے اپنے سوشم میڈیا اکاؤنٹ پر عطیہ مہم شروع کی تھی  جہاں  گلوکار کو دنیا کے مختلف  حصوں سے سپورٹ  مل رہی ہے

حصوں سے مثبت تبصرے اور سپورٹ پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔

ترکیہ    میں گزشتہ ہفتے  7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلے جس میں  ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں اسے صدی کی آفت  قرار دیا گیا ہے۔

Read Previous

ہم درد ناک تباہی سے دو چار شہروں کو دوبارہ آباد کریں گے، صدر ایردوان

Read Next

وزیر اعظم پاکستان کا زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ترک سفارتخانے کا دورہ

Leave a Reply