ہم اپنے شہریوں کو بے گھر نہیں رہنے دیں گے، صدر ایردوان

زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کے دوران صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع قہرامان ماراش میں زلزلہ زدگان کے لئے لگائے گئے خیموں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے بات چیت کی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان، 6 فروری کو آنے والے اور 10 اضلاع کو متاثر کرنے والے 7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلے کے بعد حالات کا موقع پر جائزہ لینے کے لئے، متاثرہ علاقے کے دورے پر ہیں۔

حکام سے جاری امدادی کاروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد انہوں نے خیموں میں مقیم زلزلہ زدگان کے ساتھ ملاقات کی ان کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں تسلی دی۔

صدر ایردوان نے یہاں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ  ہم زلزلہ زدہ 10 اضلاع میں منہدم رہائشی عمارتوں کی جگہ اور ایک سال کے اندر اندر، زلزلہ پروف رہائشی عمارتیں تعمیر کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواہش مند زلزلہ زدگان انطالیہ، انطاکیہ اور مرسین میں ایگریمنٹ والے ہوٹلوں میں قیام کر سکتے ہیں ۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارے شہری کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ ہم انہیں بے گھر نہیں رہنے دیں گے۔ متاثرہ کنبوں کی مالی امدادی بھی کی جائے گی۔

قہرامان ماراش میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد صدر ایردوان ضلع حطائے تشریف لے جائیں گے۔

Read Previous

پاکستان ہلال احمرترکیہ کے مشکل وقت میں شانہ بشانہ

Read Next

دنیا بھر سے آئی ریسکیو ٹیمیں  ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے میں لگی ہیں

Leave a Reply