
زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے دنیا بھر سے طبی ماہرین، ریسکیو ٹیمیں امدادی سامان کے ساتھ ترکیہ کا رخ کر رہی ہیں ۔ ترک انتطامیہ کے مطابق ادانا ائیرپورٹ، اور استنبول ائیرپورٹ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر یورپی یونین ممالک سمیت مختلف ممالک سے ریسکیو ٹیمیں ترکیہ پہنچ رہی ہیں
ہنگری سے اب تک کئی پروازیں ترکیہ پہنچی ہیں جن میں 100 سے زائد ریسکیو ٹیم کے اراکان امدادی سامان کے ساتھ ترک صوبہ حطائے میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے پہنچ چکے ہیں ۔
روس سے اب تک 10 طبی ماہرین سرچ اینڈ ریسکیو اہلکاروں کی ٹیم ترکیہ پہنچ چکی ہیں ، جبکہ مزید ٹیم آج شام تک ترکیہ پہنچے گی ۔
چینی سفارت کا کہنا ہے کہ 82 رکنی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ادویات ، خوراک اور مختلف امدادی سامان کے ساتھ صوبہ حطائے میں پہنچ چکی ہیں جبکہ دیگر ٹیمیں بھی زلزلہ سے متاثرہ صوبوں میں مدد کے لیے پہنچ چکی ہیں
پاکستان سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، جس میں ماہرین ، تلاشی کے آلات اور آرمی ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم زلزلہ زدگان کی مدد میں لگے ہوئے ہیں