turky-urdu-logo

پاکستان کو ایک خود محتار ریاست اور مستقبل کی عالمی قوت بنانے کے خواہاں ہیں؛ عمران خان

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو ہنر سکھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو ایک خود محتار ریاست اور مستقبل کی عالمی قوت بنانے کی خواہاں ہے۔
وہ بدھ کو یہاں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں آئی سی ٹی کے شعبہ کے متعلق قومی سیمینار کے آخری سیشن کی صدارت کر رہے تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری، گورنر سندھ عمران اسماعیل، پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید بھی سیمینار میں موجود تھے۔ سیمینار میں قومی اور بین الاقوامی آئی سی ٹی ماہرین صنعتی شعبوں کے نمائندوں اور سینیئر فوجی و سول افسران نے شرکت کی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز، ریسرچ اینڈ انالائسز کے ڈائریکٹر جنرل نے سیمینار کی سفارشات پیش کیں۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے آئی سی ٹی کے شعبہ پر سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے این ڈی یو کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی کا شعبہ روزگار اور آمدنی کے مواقع بڑھانے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ملک کی نوجوان آبادی میں ہنر کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد خود انحصار پاکستان ہے جو ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا۔ وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے آئی سی ٹی کے شراکت داروں کو ایک سازگار اور معاون ریگولیٹری ماحول فراہم کے لئے مکمل سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Read Previous

اس سال کرسمس پر امریکہ افغانستان سے 2500 فوجی واپس بلا لے گا

Read Next

اسرائیل کے مظالم جاری؛ فلسطینی سکول تباہ کر دیا

Leave a Reply