turky-urdu-logo

اسرائیل کے مظالم جاری؛ فلسطینی سکول تباہ کر دیا

اسرائیلی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے پر واقع ایک فلسطینی اسکول مسمار کرنے کا حکم دے دیا ۔
ایک فلسطینی سماجی کارکن عبد اللہ ابو رحمہ کے مطابق عدالت نے فیصلہ سنایا کہ مشرقی رام اللہ شہر میں راس التینن اسکول کو اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا اور سکول مسمار کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد اللہ نے بتایا کہ حال ہی میں تعمیر کیے گئے اس سکول میں 50 بچے اندراج کروا چکے ہیں اور یہ سکول فلسطین کی وزارت تعلیم کے زیر انتظام چل رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حکام کو اسکول کی عمارت مسمار کرنے سے روکنے کے لئے فلسطینی سماجی کارکنوں نے اسکول میں جمع ہونا شروع کردیا ہے۔

یہ اسکول مقبوضہ مغربی کنارے کے ایریا سی میں واقع ہے جو 1995 کے اوسلو معاہدے کے تحت مکمل طور پر اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔

Read Previous

پاکستان کو ایک خود محتار ریاست اور مستقبل کی عالمی قوت بنانے کے خواہاں ہیں؛ عمران خان

Read Next

برانچ کیپیٹل کپ 10 اکتوبر کو شروع ہوگا

Leave a Reply