turky-urdu-logo

فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے پر صدر طیب ایردوان کا شکریہ، پوتا نیلسن منڈیلا

جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر اور دنیا بھر میں جمہوری آزادی کے علمبردار نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا نے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر ترک صدر طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم ترک رہنماؤں کو سیلوٹ کرتے ہیں اور خاص طور پر صدر طیب ایردوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے فلسطینیوں کی آزادی اور جدوجہد کیلئے عالمی فورمز پر آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر خطے کے دیگر اسلامی ممالک کے رہنماؤں کیلئے ایک بہترین مثال ہیں۔ کئی اسلامی ممالک امریکہ کے خوف سے اسرائیل کی بربریت اور ظلم پر بات کرنے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا عالمی برادری میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر ظلم و ستم پر صدر طیب ایردوان کا جرات مندانہ موقف انہتائی اہمیت کا حامل ہے۔

Read Previous

علی شاہین پاکستان کو اپنا دوسرا گھر نہیں سمجھتے

Read Next

ترک عدالت نے آیا صوفیا کو مسجد بنانے کا فیصلہ دے دیا

Leave a Reply