turky-urdu-logo

علی شاہین پاکستان کو اپنا دوسرا گھر نہیں سمجھتے

ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین نے ٹویٹر پر ایک پاکستانی صارف کی ٹویٹ کے جواب میں پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیااور کہا پاکستان میرا دوسرا نہیں پہلا گھر ہے اور یہ مجھے ترکی کی طرح ہی عزیز ہے۔

پاکستانی ٹویٹر صارف رانا ندیم احمد نے ترکی میں مقیم پاکستانی شہری کی کورونا سے ہلاکت پر علی شاہین کی تعزیت کے ٹویٹ  کے جواب میں کہا۔ ترک ایک ایم پی اے ہونے کی حیثیت سےآپ کا پاکستان سے پیار بے مثال ہے۔ بے شک پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے۔ خوش رہیں۔

علی شاہین اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اکثر پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں اور پاکستانی بھی ترکی سے اپنی محبت کا اظہار کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ جس کی مثال اس خوبصورت مکالمے سے لی جا سکتی ہے۔

Read Previous

ٹک ٹوک نے 49 ملین ویڈیوز ڈلیٹ کردی

Read Next

فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانے پر صدر طیب ایردوان کا شکریہ، پوتا نیلسن منڈیلا

Leave a Reply