ہم صدر ایردوان اور ترکیہ سے بہت محبت کرتے ہیں، صدر وینزویلا

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ہم صدر رجب طیب ایردوان کو اپنے ملک کے بڑے بھائی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ترک عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ایردوان سے بہت پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ رحم دل اور بڑا دل  رکھنے والے انسان ہیں۔

مادورو نے ان خیالات کا اظہار  ان کے  ملک کا دورہ کرنے والے وزیر تجارت مہمت مش اور ترک وفد کا  استقبال کرتے ہوئے کیا۔

 بعد میں  ترک وفد اور  فارن اکنامک ریلیشن بورڈ (DEİK) اور وینزویلا کے بین الاقوامی پیداواری سرمایہ کاری مرکز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  کے گئے۔

اس موقع پر نکولس مادورو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشحالی، باہمی  مفادپر   مبنی  تعلقات  کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ہم  مزید  ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں  نے   دونوں  ممالک کے درمیان ترکش ایئرلائنز  کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ ترکیہ کی ترقی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان دوستی  کے بارے میں  مادورو نے کہا کہ ہم صدر ایردوان کو اپنے ملک کے بڑے بھائی کے طور پر دیکھتے ہیں، ترک عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ایردوان سے بے حد محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ رحم دل اور بڑے دل والے  انسان ہیں۔


Read Previous

ترکیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا: وزیر خارجہ

Read Next

ترک حکومت ہمیشہ اپنی عوام کے ساتھ مخلص رہے گی، صدر ایردوان

Leave a Reply