ترکیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا: وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو  نے کہا ہے کہ ترکیہ، اقتصادی تعاون تنظیم کو زیادہ موثر شکل دینے اور عالمی اقتصادیات سے اپنا حق حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لئے ، اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم  وزراء کونسل کے 26 ویں اجلاس  میں شرکاء سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں  میں ہم نے اقتصادی تعاون تنظیم کی توسیع  کی 30 ویں سالگرہ منائی ہے۔

اس وسعت کے ساتھ تنظیم علاقے میں اقتصادی تعاون کا اوّلین پلیٹ فورم بن گئی ہے۔

انہوں نے موجودہ دور میں گلوبل اقتصادیات کو درپیش مسائل کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ان مسائل پر قابو پانے کے لئے اقتصادی تعاون  کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے خارجہ تعلقات کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ، "قبرصی ترک حکومت” کے نام سے تنظیم  کے 3 مبصرین میں شامل ہو گیا ہے۔

تنظیم کی مشترکہ کاروائیوں میں کردار کے حوالے سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ "فعال ترین مبصر” ہے اور قبرصی ترک گذشتہ 11 سال سے اقتصادی تعاون تنظیم کے تمام اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

قبرصی ترک پس منظر سے ہم سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے اجلاس کی کامیاب صدارت پر ازبکستان کا بھی شکریہ ادا کیا  اور کہا ہے کہ ترکیہ، اقتصادی تعاون تنظیم کو زیادہ موثر شکل دینے اور عالمی اقتصادیات سے اپنا حق حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لئے ، اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا جاری رکھے گا۔

Read Previous

استنبول میں ” جنوبی ایشیاء کی نئی پہل”کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد

Read Next

ہم صدر ایردوان اور ترکیہ سے بہت محبت کرتے ہیں، صدر وینزویلا

Leave a Reply