ترک حکومت ہمیشہ اپنی عوام کے ساتھ مخلص رہے گی، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے نجی یونیورسٹی میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خطاب کیا۔ صدر ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترک حکومت پچھلے دو دہائیوں سے اپنی عوام کی خدمت میں لگی ہے اور آئندہ بھی اپنی عوام کے ساتھ مخلص رہے گی ۔ہم پرجوش طریقے سے ترکیہ کی ترقی کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صدر ایردوان نے مغلا میں 5 ہزار 7 سو بلین لیرا کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے ملک میں مزید ترقی ہو گی اور ہم ان تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ان خدمات اور منصوبوں کے نفاذ میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں استحکام اور سلامتی کی فضا قائم رکھنا ہماری اولین ترجیحوں میں سے ایک ہے ۔ ایک طویل عرصے کے بعد پہلی بار ہمارے ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے ساتھ، سرمایہ کاری میں بھی تیزی آئی ہے ۔ جس سے ملک نے معاشی طور پر بہت ترقی کی ہے ۔ ترکیہ جمہوری طور پر مضبوط خطے کے طور پر سامنے آیا ہے ۔اور بین الاقوامی میدان میں ہمارے ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔ چونکہ ترکی نے اپنے داخلی معاملات میں استحکام کو یقینی بنایا ہے، اس نے زیادہ موثر خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔
مضبوط ایگزیکٹو اور ایک مضبوط سیاسی نظام اندرون اور بیرون ملک دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ، بحیرہ ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم میں ہمارے مفادات کا تحفظ، اور دفاع کے سلسلے میں ایک بنیادی کردار ادا کرے گا

Read Previous

ہم صدر ایردوان اور ترکیہ سے بہت محبت کرتے ہیں، صدر وینزویلا

Read Next

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سال کے بہترین کرکٹر کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی اپنے نام کر لی

Leave a Reply