پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سال کے بہترین کرکٹر کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی اپنے نام کر لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سال کے بہترین ون ڈے پلیئر کا ایوارڈ جیتنے کے بعد سال کے بہترین کرکٹر کی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی بھی لے اڑے ہیں۔

سال 2022 میں تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر 8 سنچریوں اور 17 نصف سنچریوں کی مدد سے 54.12 کی اوسط سے 2ہزار 598 رنز اسکور کیے جو اب تک کسی ایک سال کے دوران ان کی بھی سب سے بہترین پرفارمنس ہے۔

پاکستانی  ٹیم کے کپتان نے 2021 کی طرح 2022 میں بھی تسلسل کے ساتھ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور 9 ون ڈے میچوں میں 8 نصف سنچریوں کی مدد سے 679 رنز بنا کر لگاتار دوسرے سال ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے۔

یہ سال پاکستانی ٹیم کے کپتان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی یادگار رہا اور انہوں نے 9 میچوں میں 1184 رنز اسکور کیے جس میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی 195 رنز کی بہترین باری بھی شامل ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں کھیلی گئی اننگز بابر کی اس سال سب سے یادگار باری رہی جہاں انہوں نے تن تنہا آسٹریلیا کی ٹیم کو فتح سے محروم رکھا۔

پاکستانی ٹیم اس میچ کی پہلی اننگز میں صرف 148 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور مہمان ٹیم نے 408 رنز کی بھارتی برتری حاصل کی اور پاکستان کو فتح کے لیے 506رنز کا بڑا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم صرف 21 رنز پر دو وکٹیں گنوا بیٹھی لیکن اس موقع پر بابر نے عبداللہ شفیق کے ہمراہ 228 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد رضوان کے ہمراہ 115 رنز بھی جوڑے اور 10 گھنٹے تک بیٹنگ کر کے 195 رنز کی خوبصورت اننگز تراشی جو ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں کسی بھی کپتان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

بابر اعظم ڈبل سنچری تو نہ بنا سکے لیکن اس شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو یقینی فتح سے محروم کردیا اور اس اننگز کو کیریئرکی سب سے یادگار باری بنا لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال یہ ایوارڈ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا۔

ٹیم کے کپتان نے اس اعزاز کے ساتھ ساتھ سال کے بہترین ون ڈے کرکٹر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ 2022 میں اسٹار بلے باز نے صرف 9 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 84.87 کی اوسط سے 3 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں کے ساتھ 679 رنز بنائے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترک حکومت ہمیشہ اپنی عوام کے ساتھ مخلص رہے گی، صدر ایردوان

Read Next

پاکستان میں ترکیہ کےسفیر کی پارلیمانی ماحولیاتی کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات

Leave a Reply