ہم نے اب تک 1.6 ملین زلزلہ متاثرین کو پناہ گاہیں فراہم  کی ہیں۔ ایف اے ڈی ایف

ترک ڈیزاسٹر اینڈ مینجمٹ ایجنسی کے مطابق 6 فروری کو آنے والے زلزلے  میں ہونے والے متاثرین رہائش فراہم کرنے کا عمل جاری ہے ۔ ہم نے اب تک 1.6 ملین  زلزلہ زدہ متاثرین کو  رہائش فراہم کی ہے جبکہ زلزلہ زدہ علاقوں  میں 332 ٹینٹ سٹی بنائے گئے ہیں  اور 4 لاکھ کے قریب خیمے فراہم کر دیے ہیں اور مزید متاثرین کو رہائش فراہم کرنے کے لیے خیمے بھیجے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا زلزلے سے متاثرہ  صوبے کنٹینرز ہومز کی شکل اختیار کر رہے ہیں ہم نے اب تک متاثرہ صوبوں  میں189 شہروں کو کنٹینرز  سٹی میں تبدیل کر چکے ہیں  اور مزید شہروں میں کنٹینرز پہنچانے کا کام جاری ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ  دو لاکھ  اٹھائیس ہزار  اہلکار  جن میں 4 ہزار سے زائد سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار، 18 ہزار تعمیراتی آلات 75 طیارے اور 100 ہیلی کاپٹر  خطے میں متاثرین کی مدد کو لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے شک یہ ایک بڑی آفت ہے  لیکن ہم اس نقصان سے جلد باہر آکر واپس ترقی کی طرف گامزن ہونگے

خیال رہے کہ

7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں کا مرکز قہرامانماراش تھا اور اس نے دیگر  دس صوبوں  ادانا، آدیامن، دیارباقر، حطائے،غازی انتیپ ، ملاطیا، عثمانیہ، سانلیورفا کو بھی شدید متاثر کیا تھا ۔ تباہ کن زلزلے سے 45 ہزار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے

Read Previous

ترکیہ کے جنوبی صوبہ قہرامانماراش میں 5 شدت کا  زلزلہ

Read Next

یونان میں ٹرین حادثے پر ترکیہ کا اظہار افسوس

Leave a Reply