
ترکیہ کے جنوبی صوبہ قہرامانماراش میں آج صبح 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع اونیکیسوبت تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 6.5 کلومیٹر تھی ۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کے 53 منٹ میں آیا ۔
خیال رہے کہ ترکیہ 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے ابھی نمٹ ہی رہا تھا کہ آج صبح پھر قہرانماراش زلزلے سے لرز اٹھا۔ تاہم ابھی تک زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کا مرکز بھی قہرانماراش تھا جس نے 10 دیگر صوبوں کو بھی شدید متاثر کیا اور زلزلے کے نتیجے میں اب تک 45 ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ زلزلے سے 13 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں ۔
Tags: قہرانماراش زلزلہ