ہم زلزلہ متاثرین کی مدد اپنے خاندان کی طرح کر رہے ہیں،قطری ڈاکٹر

زلزلہ سے متاثرہ ترکیہ کے صوبے حطائے میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے قطری ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہم زلزلہ متاثرین کی مدد اپنے خاندان کی طرح کر رہے ہیں۔

قطر کی مسلح افواج کی میڈیکل سروسز کے ماہر آرتھو پیڈیک محمد حمیس کا کہنا تھا کہ  ہر مریض جسکا ہم علاج کرتے ہیں ہمیں ایسا لگتا ہے کہ گویا وہ ہمارے خاندان کا فرد ہے۔

قطر نے صوبے کے پیاس ضلع میں قائم کیے گئے فیلڈ ہسپتال میں مختلف خصوصیات کے حامل صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کو روانہ کیا۔

42 رکنی طبی ٹیم 6 فروری کے تباہ کن زلزلوں کے ایک ہفتہ بعد 18 فروری سے کام کر رہی ہے۔

حطائے ترکیہ کے 11 جنوبی صوبوں میں سے ایک ہے جن میں قہرمانماراش، ادانا، غازینتپ، آدیامان، ملاطیا، دیار باقر، کلیس، عثمانیہ، سانلیورفا اور الازیگ کے ساتھ ساتھ زلزلے کی زد میں آئے ہیں، جن میں 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جھٹکے پڑوسی ملک شام میں بھی محسوس کیے گئے

قطری طبی ٹیم کے رکن ڈاکٹر حمیس نے کہا کہ وہ اب تک تقریباً 5 ہزار5 سو زلزلہ زدگان کا علاج کر چکے ہیں۔

حمیس نے کہا کہ قطری قوم ضرورت کی اس گھڑی میں  برادرترکیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

قطر ہلال احمر نے اپنے ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے زلزلے سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کے لیے 1 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

 

Alkhidmat

Read Previous

ترک خیمہ بستیوں میں تعلیمی سفر جاری

Read Next

ترکیہ کے جنوبی صوبہ قہرامانماراش میں 5 شدت کا  زلزلہ

Leave a Reply