ہم نے ترکیہ کوپیداوار اور تجارت کا مرکز بنا دیا ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے بلجیک میں یوبریتاش سوت گولڈ مائن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں یوبرتاش گولڈ مائن میں 1.92 ملین اونس سونے کے ذخائر کی دریافت کا ذکر کرتے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اس جگہ پر مجموعی طور پر 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے 3 الگ الگ مراحل کی منسوبہ بندی کی گئی ہے۔

اب تک 70 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے اور پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم سونے کی کان میں سالانہ صلاحیت کو 6.5 ٹن تک بڑھا دیں گے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ اس سہولت کی ابتدائی پیداواری صلاحیت سالانہ 2.5 ٹن تھی، صدر ایردوان کاکہنا تھا کہ ہم 3 سالوں میں بقیہ 2 مر حلوں کے لیے سرمایہ کاری مکمل کرنے کا اراداہ رکھتے ہیں۔

ہم انشاء اللہ اپنی سالانہ پیداواری صلاحیت کو تقریباً 6.5 ٹن تک بڑھائیں گے۔

2002 کے بعد سے،ترکیہ نے اپنی تاریخ میں ترقی اور جمہوریت میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سالوں میں خلوص اور جذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے، ہم نے ترکیہ  کو اس کے علاقے میں پیداوار اور تجارت کا مرکز بنا دیا ہے۔

Read Previous

ترک فرم نے ہیلی کاپٹروں کے لیے حفاظتی نظام تیارکر لیا

Read Next

گیس ہب سیکیورٹی اور دیگر حساس امور پر ترکیہ اور روس کے درمیان بات چیت کا آغاز

Leave a Reply