ترک فرم نے ہیلی کاپٹروں کے لیے حفاظتی نظام تیارکر لیا

ترک فرم نے ملکی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی حفاظت اور منتقلی کا نظام تیار کر لیا۔

یہ نظام اپنا پہلا مشن قومی فریگیٹ  ٹی سی جی استنبول کے ساتھ شروع کرے گا۔

اس نظام کے لیے ترکیہ کی دفاعی صنعت میں کامیاب لوکلائزیشن کا کام کیا گیا ہے جسکی فروخت کینیڈا نے محدود کر دی تھی۔

ترکش ڈیفنس انڈسٹری پریذیڈینسی کے تعاون کے ساتھ مئی 2021 میں ترکیہ کی دفاعی فرموں ایس ٹی ایم اور آلتینے کے درمیان معادہ طے پا یا تھا۔

تکنیکی مطالعات اور ڈیزائن کی سرگرمیوں کے بعد، پیداواری سرگرمیاں مارچ 2022 میں شروع ہوئیں۔

سسٹم کو پہلی بار ستمبر 2022 میں کام میں لایا گیا تھا اور فیکٹری کی منظوری دسمبر میں دی گئی تھی۔

اس نظام کو جہاز کے عملے، ہوائی جہاز کے پائلٹس اور شپ یارڈ کی دیکھ بھال اور مرمت کی ٹیموں کے تاثرات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا  ہے۔

یہ نظام، ہیلی کاپٹر پر نصب کیمرہ اور لیزر ڈیوائسز جیسے ذیلی اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے، ہیلی کاپٹر کی پوزیشن کا حساب لگاتا ہے۔

پروسیس شدہ ڈیٹا کو فوری طور پر فلائٹ ڈیک پر ہیلی کاپٹر کے نقطہ نظر کی حساسیت کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ جہاز کے ہیلی پیڈ پر اترتے وقت ہیلی کاپٹر کو صحیح زاویہ پر رکھا جا سکے۔

ایس ایس بی کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے کہا کہ یہ نظام پہلی بار ملک کے اندر تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام ہیلی کاپٹروں کو بحری جہازوں پر بحفاظت اترنے، مستحکم کرنے اور ہینگر تک لے جانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

پاکستان:پاک ترک مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

Read Next

ہم نے ترکیہ کوپیداوار اور تجارت کا مرکز بنا دیا ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply