
روسی نائب وزیر خارجہ اولیگ سائرو ولوٹوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس اور ترکیہ کےمابین گیس ہب منصوبے کی سیکورٹی سے متعلق حساس مسائل پر ماہرانہ بات چیت کا آغازکر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ترک صدر ایردوان اور روسی صدر پیوٹن کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے ہیں۔دونوں ملک کے ماہرین اس وقت اس اقدام کے نفاذ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں جن میں سیکورٹی سمیت کئی حساس پہلو بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترک پارٹنرز کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ ان کا تعمیری نقطہِ نظر اور ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی قابلِ تعریف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ دونوں ممالک توانائی کی سہولیات کی حفاظت سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کی کوششوں میں لگے رہے گے اور اس میں کامیابی حاصل ہو گی
روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ توانائی کا شعبہ ان شعبوں میں سے ایک ہے جہاں روس اور ترکیہ کا تعاون سب سے زیادہ کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے انقرہ کا عزم بلیو اسٹریم اور ترک اسٹریم گیس پائپ لائنوں کی تعمیر میں دوطرفہ تعاون کے مثبت تجربے کے ساتھ ساتھ گیس فراہم کرنے والے کے طور پر روس کے انحصار سے پیدا ہوا ہے۔