
ترکیہ نے پاکستان کے شہر پشاور میں مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں پولیس لائنز مسجد کوہدف بنانے والے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر ترکیہ کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس مذموم دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
دوست اور برادر حکومتِ پاکستان اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ پشاور میں نماز ظہر کے دوران دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار سمیت بھاری تعداد میں نمازی شہید ہوئے ہیں۔