صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت تمام ترک شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔ ہم نسل، مسلک اور مذہب سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
صدر ایردوان جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے عہدیداروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔ ہماری حکومت عوام کے کسی بھی طبقے کو محروم کئے بغیر تمام شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں بسنے والا ہر شخص حکومت کی ذمہ داری ہے اور ریاست اپنی ذمہ داریوں کو ہر صورت پورا کرے گی۔ ہماری سیاست صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہے۔ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کا 18 سالہ دور حکومت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری حکومت میں ترکی نے ہر شعبہ زندگی میں ترقی کی ہے۔
Tags: صدر رجب طیب ایردوان