turky-urdu-logo

اسلام اور دیگر مذاہب کے خلاف دشمی ختم ہونی چائیے، ایردوان

دنیا کو  اسلاموفوبیا اور صہونیت کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے چائیے  جو کہ   حالیہ سالوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

صدر ایردوان نے ہولوکاسٹ کے عالمی دن کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ایک مشکل دور سے گزر رہے  ہیں نئی قسم کے کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ  نسل پرستی کا وائرس  بھی  وبا کی شکل میں بڑی  تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "مساجد ، سینا گوگ   اور گرجا گھروں جیسی عبادت گاہوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں میں بڑے  پیامنے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  نسل پرستی، ، مذہب ، زبان اور ظاہری شکل مختلف رکھنے والے طبقات کے خلاف نفرت انگیز جرائم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔ نسل پرست دہشت گردی ، معاشرتی امن اور لوگوں کے ایک ساتھ رہنے کی خواہش کو تباہ  کررہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  پچھلی صدی میں رونما ہونے والے المناک واقعات،  نسل پرستانہ نظریات کو اجاگر کرنے  اور معاشرے کے لیے  درد  سر بننے کا موجب بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بوسنیا ، روانڈا اور کمبوڈیا  میں ہونے والی  نسل کشی سے   لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے  ہیں ہولو کاسٹ کی  زندہ مثال ہیں جو بین الاقوامی برادری کو اپنے اوپر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی  یاد  دلاتے ہیں۔  صدر  ایردوان نے  کہا کہ  نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات اٹھانا  جنگ کرنا   صر ف  متاثرین ہی کی   نہیں بلکہ  پوری انسانیت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ   عالمی برادری کو بوسنیا ، روانڈا اور کمبوڈیا جیسے سانحات دوبارہ  وقوع پذیر ہونے سے روکنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ .  weremember.gov.trنام کی ویب سائٹ پر  ہولو کاسٹ ، روانڈا ، سریبرینیکا اور کمبوڈیا کے واقعات کی دستاویزات اور تصاویر کو پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  اس سائٹ پر ، جہاں ہولوکاسٹ کا نشانہ بننے والے یہودیوں کے  نمائندوں کے پیغامات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نسل کشی پر شائع ہونے والے آرٹیکل،  مضامین اور کتابوں کو بھی جگہ دی جائے گی۔

Read Previous

ترکی ریلوے لائن کے ذریعے افغانستان کو یورپ سے منسلک کرے گا، معاہدہ طے پا گیا

Read Next

ہماری سیاست عوام کے لئے ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply