
ترکی اور افغانستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ترکی افغانستان میں روڈ انفرااسٹرکچر کو بہتر اور جدید بنائے گا۔
معاہدے کے تحت ترکی افغانستان میں نئی موٹر ویز، ریلوے کی لائنیں بچھانے اور ایوی ایشن سیکٹر میں نئے ایئر پورٹس تعمیر کرے گا۔
ترک وزیر ٹرانسپورٹ عادل اسماعیل اولو اور افغان وزیر ٹرانسپورٹ قدرت اللہ زکی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ جنگ سے تباہ حال افغانستان میں ترکی ٹرانسپورٹ سیکٹر کو جدید بنیادوں پر استوار کرے گا۔
ترک وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ معاہدے کے تحت افغانستان سے ترکی تک ریلوے لائن بچھانے سے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترکی افغانستان کو ریلوے لائن کے ذریعے یورپ سے ملانے کا ایک منصوبہ بھی شروع کرے گا۔ یہ ریلوے لائن افغانستان کو باکو، تبلیسی اور کارس ریلوے لائن سے جوڑتی ہوئی یورپ تک لے جائے گی۔
Tags: ترکی اور افغانستان