turky-urdu-logo

ہماری حکومت نے 2053 اور 2071 کے منصوبے تیار کر لئے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے 2053 اور 2071 کے انفرا اسٹرکچر کے منصوبے تیار کر لئے ہیں۔

وہ نارتھ مارمرا ہائی وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ یہ منصوبے زبانی کلامی نہیں ہیں بلکہ ہماری حکومت نے اس کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ ہمارا آج کا فیصلہ ترکی کو خطے اور عالمی سطح کی سپر پاور بننے میں مدد دے گا۔

ترکی 2053 اور ترکی 2071 کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آج کا ترکی سیاسی، عسکری اور معاشی طور پر ایک مستحکم ملک ہے۔ آج ترکی لیبیا، شام، مشرقی بحیرہ روم اور بحیرہ اسود میں موجود ہے۔ کچھ ممالک ترکی کو ترقی سے روکنا چاہتے ہیں۔ وہ ترکی کو معاشی اور سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ترک معیشت کو جو نقصان پہنچا تھا وہ بہت حد تک ریکور کر لیا گیا ہے۔ دیگر ممالک کی معیشتوں کے مقابلے میں ترک معیشت کو کم نقصان پہنچا ہے۔

Read Previous

ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوئے تو فلسطین مذاکرات کی میز پر واپس آ جائے گا، نتن یاہو

Read Next

ترکی، پاکستان سمیت 8 ممالک کا سیاحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

Leave a Reply