turky-urdu-logo

ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوئے تو فلسطین مذاکرات کی میز پر واپس آ جائے گا، نتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ دوبارہ منتخب ہو گئے تو فلسطین مذاکرات کی میز پر واپس آ جائے گا۔

امریکہ میں ایک اجلاس کے دوران نتین یاہو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد اب فلسطینیوں کے پاس اسرائیل کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔

نتین یاہو نے کہا کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کا انتظار کر رہا ہے جس کے بعد فسلطین کے ساتھ صدی کے سب سے بڑے امن معاہدے کے تحت بات چیت شروع ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ چار عرب ممالک کے ساتھ معاہدے کے بعد اب اسرائیل مشرق وسطیٰ میں تنہا نہیں رہا۔ اسرائیل کے دوستوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

Read Previous

فلسطینیوں کو 75 کروڑ ڈالر سالانہ دے کر بھی بُرے ہیں، صدر ٹرمپ

Read Next

ہماری حکومت نے 2053 اور 2071 کے منصوبے تیار کر لئے ہیں، صدر ایردوان

Leave a Reply