
ترک زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے ترک اسپورٹس چینلز کی جانب سے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا گیا ۔ اسپورٹس انڈسٹری کی مشہور شخصیات کائیلین ایمباپے، جارجین کلوپ، پیپگارڈیوولا، روڈ گلٹ، میکل آرٹیٹا اور آرسین وینگرن سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی
یورپی کلب ایسوسی ایشن اور پیرس سینٹ جرمین کے چیئرمین ناصر الخلیفی بھی اس مہم کا حصہ بنے۔ انہوں نے ترکیہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے 2 ملین ڈالر سے زیادہ کا عطیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک متاثرین کی غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ،اور لوگوں کو بھی ترکیہ کی مدد کرنے کی تلقین دی ۔ ترک اسپورٹس چینل کے اہتمام جاری یہ فنڈ ریزنگ مہم 15 جون تک جاری رہے گی ۔ گزشتہ روز شروع ہونے والی اس مہم سے اب تک 45 ملین ڈالرز جمع ہو چکے ہیں جس سے ترک متاثرین کی مدد کی جائے گی ۔فنڈ ریزنگ کی یہ مہم ترک وزارت کھیل ، ترک فٹبال فیڈریشن ، ترک یونین آف کلبز اور مختلف میڈیا گروپ کے تعاون سے مختلف چینلز میں براہ راست نشر کی گئی۔
اس سے قبل بھی مختلف فنڈ ریزنگ مہم میں جمع ہونے والی رقم ترک متاثرین میں تقسیم کی گئی جبکہ ترکیہ کو بین الاقوامی امداد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے
خیال رہے کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 48 ہزار سے زائد افرا جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 13 ملین افراد اس زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں