زلزلہ متاثرین کے لیے مکانات کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی،مرات کورم

ماحولیات، شہری منصوبہ بندی اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مرات کورم نے کہا کہ وہ زلزلہ زدہ علاقے میں صحیح زمین پر اور صحیح تکنیک کے ساتھ عمارتیں  تعمیر کروائیں گے۔

مرات کورم نے 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقے حطائے میں  ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک کام  جاری رکھیں گے جب تک  ہم  یہاں ٹھوس عمارتیں  تعمیر نہیں کرلیتے۔

انہوں نے کہا کہ  آبادیاتی ڈھانچہ اور تاریخی علاقوں کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

ہم کوہ امانوس کے دامن میں   عمارتیں  تعمیر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  س طرح ہم نے ماضی میں  شہریوں سے کیے گئے وعدوں کو پچھلی آفات میں اپنے 14 ملین لوگوں کو متاثر کرنے والے زلزلے میں نئے تعمیراتی کاموں میں پورا کیا بالکل اس طرح  آئندہ  بھی اپنے کام کو مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ بہت سی یونیورسٹیوں، سائنسدانوں کے ساتھ مشترکہ  طور پر ریسرچ کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ زلزلہ زدہ علاقے میں صحیح زمین پر اور صحیح تکنیک کے ساتھ عمارتیں  تعمیر کروائیں گے  ۔ ہم مارچ میں 14,500 مکانات کی تعمیر شروع کریں گے۔

Read Previous

ہم زلزلہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سی ای او پیرس سینٹ جرمین کلب

Read Next

ترکش ائیر لائنز نے 4 لاکھ 17 ہزار زلزلہ زدگان کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے نکلنے میں مدد فراہم کی

Leave a Reply