ہولناک زلزلے کے باوجود ترکیہ یورپی ایتھلیٹکس انڈور چیمپئن شپ کی میزبانی کو تیار

استنبول  حالیہ زلزلے کےباوجود  یورپی انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

یہ چیمپئن شپ پہلی بار ترکیہ میں منعقد ہو رہی ہے ۔ یہ ایونٹ جمعرات سے استنبول کے اطاکوئے ایتھلیٹکس ہال میں 5 مارچ تک جاری رہے گا، اس چیمپئن شپ میں 47 ممالک کے کل 593 کھلاڑی حصہ لیں گے، جن میں 292 خواتین بھی شامل ہیں

ترکیہ اپنی سو سالہ تاریخ میں پہلی بار اچیمپئن شپ کی میزبانی کر کے تاریخ رقم کر رہا ہے ۔ یورپی ممالک کا زلزلے کی تباہی کے باوجود عالمی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرنے کی ترکیہ  کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ ایونٹ  اس سے قبل 27 ممالک میں منعقد کیا گیا ہے  اور ترکیہ نے اس چیمپئن شپ میں اب تک 8 گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں

ترک ایتھلٹکس فیڈیشن کے صدر نے اپنے بیان میں کہا  کہ دنیا دیکھے گی کہ تباہ کن زلزلے کے باوجود بھی ترکیہ ایک شاندار ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ آغاز کرنے کا مقصد  ترکیہ کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے

یہ ایونٹ ترک وزیر کھیل مہمت گاساپوگلو   کی بھرپور تعاون اور محنت سے  ترکیہ  میں پہلی بار منعقد ہو رہا

اور ہم ترک ایتھلٹ سے امید کرتے ہیں کہ وہ اس بار بھی ترکیہ کا سر فخر سے بلند کریں گے

انہوں نے یورپی ممالک کا اس مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا  اور زلزلے سے متاثرہ زخمی افراد کے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی

Read Previous

فن لینڈ کا نیٹو میں شمولیت کا امکان

Read Next

ہم زلزلہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سی ای او پیرس سینٹ جرمین کلب

Leave a Reply