
فن لینڈ کے نیٹو میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے، پارلیمان نے اتحاد میں شمولیت کیلئے پیش کیا گیا بل بھاری اکثریت سے منظورکر لیا۔
گزشتہ روز ہونے والے نیٹو پارلیمانی اجلاس میں فن لینڈ کے ممبران اسمبلی نے 7 کے مقابلے میں 184 ووٹ حاصل کیے ، تاہم یہ ایک ابتدائی مرحلہ ہے، فن لینڈ کو نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کیلئے 30 رکن ممالک سے توثیق کا عمل مکمل کرنا ہوگا، ترکیہ اور جرمنی سے توثیق کے بعد فن لینڈ نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کے قریب تر ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ فن لینڈ اور سوئیڈن کے نیٹو میں شمولیت کے معاملے پر ترکیہ اور ہنگری اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، فن لینڈ کو نیٹو اتحاد میں شمولیت کیلئے دونوں ممالک سے توثیق کی ضرورت پڑے گی، اس حوالے سے ترکیہ نے 9 مارچ سے فن لینڈ اور سوئیڈن کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ سویڈن اور فن لینڈ نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد نیٹو میں شمولیت کی درخواست دی تھی