
صدر ایردوان نے ملک کے جنوبی علاقے میں گزشتہ ماہ آنے والے طاقتور زلزلوں کے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کا وعدہ کیا۔
صدر ایردوان نے پارلیمنٹ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد از جلد 6 فروری کے ز لزلے کے نشانات کو مٹا دیں گے۔
7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں نے، جس کا مرکز قہرمانماراش میں تھا، 10 دیگر صوبوں کو متاثر کیا – جس میں حطائے، غازینتپ،آدیامان، ملاطیا، ادانا، دیار باقر، کلیس، عثمانیہ، سانلیورفا، اور الازیگ شامل ہیں۔
ترکیہ میں تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ لوگ تباہ کن زلزلوں سے متاثر ہوئے ہیں۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کو زلزلے کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، سائنسدانوں نے ان زلزلوں کو صدی کی سب سے بڑی تباہیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میں وعدہ کرتا ہوں ہم ملبہ ہٹائیں گے، ہم زخموں پر مرہم رکھیں گے، ہم گرئے ہوئے مکانوں کو دوبارہ تعمیر کریں گے، ہم اپنے لوگوں کے لیے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیںگے۔
دریں اثنا، ترکیہ میں آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں، صدر نے اشارہ دیا کہ انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، جیسا کہ سابقہ پلان میں شامل تھا۔
صدر ایردوان نے قانون سازوں کو بتایا کہ اچھی طرح جان لیں کہ یہ قوم ملک کے لیے کھڑی ہوگی اور 14 مئی کو وہ کرے گی جو ضروری ہے۔
تباہ کن زلزلوں کے بعد، یہ افواہیں تھیں کہ انتخابات اس سال کے آخر تک ملتوی کیے جا سکتے ہیں یا 18 جون کو شیڈول کے مطابق ہو سکتے ہیں۔
صدر ایردوان نے پہلے کہا تھا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے 14 مئی "سب سے موزوں” تاریخ ہے۔