صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی میرے لیے امید کی کرن ہے ۔
صدر نے اس بات کا اظہار استنبول میں اپنے بیان کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف تدابیر سے متعلق سائنسی کمیٹی کے بیانات اہمیت کے حامل ہیں۔ کورونا کی نئی قسم کے بعض واقعات ضرور سامنے آئے لیکن امید ہے کہ اس کے تدارک میں ہمیں کامیابی ملے گی ۔
صدر نے ایلون مسک سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ ہماری خلائی سرگرمیوں میں ایلون مسک کی کمپنی کا تعاون بھی شامل رہا ہے ،ہم ترک سیٹ 5 کی تیاری میں مصروف ہیں میں ایک ماہر کو ایلون مسک سے رابطے میں رکھوں گا جو کہ ان معاملات سے مجھے مطلع کرتے رہیں گے۔
Tags: صدر رجب طیب ایردوان