turky-urdu-logo

یو اے ای نے غیر ملکیوں کے لئے شہریت کے دروازے کھول دیئے

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں کے پروفیشنلز کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، انجینئرز، آرٹسٹس اور دیگر شعبوں کے ماہرین کو ان کے خاندان سمیت شہریت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بھی شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو شہریت دی جائے گی اگر وہ چاہیں تو اپنے ملک کی شہریت کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔

غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ مختلف شعبوں کے ماہرین کو اس بات پر آمادہ کرنا ہے کہ یو اے ای آئیں اور یہاں رہ کر کام کریں۔

شہریت دینے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ کرے گی۔ اس کے علاوہ عدالتوں کو بھی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی شعبے کے ماہر کو شہریت دے سکتی ہے۔

یو اے ای کی ایگزیکٹو کونسل کو بھی شہریت دینے کا اختیار دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ماہرین کو متحدہ عرب امارات میں بسایا جا سکے

Read Previous

ترکی کے نئے خلائی منصوبے کے لیے ایلون مسک سے رابطے میں ہیں، صدر ایردوان

Read Next

ترکی اور قطر کا مالی شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کا فیصلہ

Leave a Reply