turky-urdu-logo

ترکی اور قطر کا مالی شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کا فیصلہ

ترکی اور قطر نے مالیاتی شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ "پارٹیسپیشن بینکس ایسوسی ایشن آف ترکی” اور قطر فنانشیل سینٹر کے عہدیداروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک اجلاس کیا جس میں دونوں ملکوں کے مالیاتی شعبے میں تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ٹرکش پریذیڈنسی فنانس آفس نے اس اجلاس کا اہتمام کیا۔ پریذیڈنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی شعبے میں دونوں ملکوں کی مشترکہ سرمایہ کاری اور تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ترکی اور قطر مالیاتی شعبے میں مختلف منصوبوں شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑے ترقیاتی منصوبوں میں مشترکہ تعاون اور سرمایہ کاری بھی کی جا سکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ استنبول میں دونوں ملکوں کے مالیاتی شعبے کا ایک مشترکہ آفس قائم کیا جائے گا جو منصوبوں کی نشاندہی کر کے سرمایہ کاری کے لئے کوششیں کرے گا۔

Read Previous

یو اے ای نے غیر ملکیوں کے لئے شہریت کے دروازے کھول دیئے

Read Next

پاکستان اور نئے امریکی وزیر خارجہ کی ٹیلی فونک ملاقات

Leave a Reply