turky-urdu-logo

دنیا میں آج بھی قدرت سے پیار کرنے والے لوگ موجود ہیں

صفائی نصف ایمان ہے، اس بات سے کوئی بھی انکا ر نہیں کر سکتا۔مگر خدا تعا لی کی بنائی اس  خوبصورت دنیا کو  انسان گندہ کرنے میں کوئی بھی قصر باقی نہیں رکھتا۔

لیکن ایک طرف جیسے دنیا میں گند پھیلانے والے لوگ موجود ہیں بلکل ویسے ہی دنیا کو خوبصور ت اور صاف ستھرا رکھنے والے لوگ بھی یہاں موجود ہیں۔

ترکی کے صوبہ  جنوب مغرب مُلا میں واقع فاتح ضلع  میں موجود ایک  ٹورسٹک خلیج کے پاس سے تقریبا 2 ٹن کوڑا صاف کیا گیا۔

رضاکار  کشتی کے ذریعہ  داربوز خلیج پرپہنچے اور تقریبا چار گھنٹے کے عرصے میں وہاں سے کوڑا صاف کیا۔

اس  پروجیکٹ کا انعقاد  فاتح  کی بلدیہ اور اولونیز کلب نے مل کر کیا۔

ریسائیکل ویسٹ کو فاتح بلدیہ کے ریسائیکلینگ  کمپنی کو پہنچا دیا گیا۔

فاتح کےمئیر علیم نے اپنے بیان میں کہا کہ  ترکی کی بہت سی خوبصورت خلیج   فاتح میں واقع ہیں۔ انکی خوبصورتی کو بحال رکھنے کے لیے انکی صاف صفائی کا خیال  رکھنا بہت ضروری ہے۔

علیم کا مزید کہنا تھا کہ  یہاں آنے والے سیاحوں کو  یہاں کی صاف صفائی  کا خاص خیال رکھنا چاہیے کیونکہ صفائی  ہی خوبصورتی کو ہمیشہ قائم و دائم رکھتی ہے۔

Read Previous

بیرن میونیچ نے چھٹا یوای ایف اے چیمپین لیگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Read Next

اسرائیلی فوج کی بربریت

Leave a Reply