
رضاکاروں نے زلزلے سے متاثر ہونے والے بچوں کے درمیان خوشیاں باٹنے کا ارادہ کر لیا۔
رضاکاروں کے ایک گروپ نےایجیئن خطے میں آنے والے زلزلے میں متاثر ہونے والوں بچوں کے درمیان ایک مہم کے ذریعے خوشیاں باٹنے کا ارادہ کیا۔
اس مہم کو سوشل میڈیا کے ذریعے شروع کیا گیا جہاں مختلف رضاکاروں نے اس مہم میں حصہ لیا۔
اس مہم کا اصل مقصد زلزلے سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کرنا ہے۔
ازمیر میں زلزلہ متاثرین کے لیے رضاکاروں نے ایک گروپ قائم کیا ہے جہاں انہوں نے ضلع کے بچوں کے لیے ایک عارضی سرگرمی کا مرکز قائم کیا ہے۔
مرکز میں بچوں کو کھلونے ، کتابیں اور مصوری کی مختلف اشیا فراہم کی جاتی ہیں۔
اس گروپ میں ، بچوں کی نشوونما کے ماہرین اور اساتذہ بھی شامل ہیں اسکے علاوہ مختلف سرگرمیاں جیسے پتھر پر پینٹنگ اور ڈرامہ ورکشاپس کا بھی مرکز میں انعقاد کیا گیا ہے۔
رضاکاروں میں سے ایک ، میلیس حصار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں کو زلزلے کے بعد پیدا ہونے والے ماحول سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔
ہم کسی بھی فاؤنڈیشن سے وابستہ نہیں ہیں۔ ہم نے یہ سفر چار افراد کے ساتھ شروع کیا ہے ، اور اب ہماری تعداد 250 تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت رضاکاروں کے چار مراکز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زلزلے سے متاثرہ خاندان بھی ہماری خدمات سے خوش ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ کھلی فضا میں کام کر رہے ہیں اور وبائی امراض کے خلاف اقدامات اٹھا رہے ہیں اور کوویڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔
ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق جمعہ کے 6.6 کی شدت کے زلزلے سے ترکی کا تیسرا سب سے بڑا شہر ازمیر بہت بری طرح متاثر ہوا ہے۔
مجموعی طور پر زلزلے کے 1،621 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 4 کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترکی دنیا کے سب سے زیادہ زلزلے کے لحاظ سے سرگرم زونوں میں شامل ہے اور اسے ماضی میں بھیانک تباہ کن زلزلے کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جس میں 1999 میں مارمارا کے 7.6 شدت کے زلزلے بھی شامل ہیں۔