ترکی نے مستقبل میں زلزلے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچاوٗ کے لئے کمیشن قائم کر دیا ہے۔
پارلیمنٹری انویسٹی گیشن کمیشن 22 ارکان پر مشتمل ہو گا۔ یہ کمیشن چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کے انتخاب کے بعد تین ماہ کام کرے گا۔
اگر ضرورت ہوئی تو کمیشن کا اجلاس انقرہ سے باہر کسی بھی دوسرے شہر میں بلایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ازمیر میں گذشتہ ہفتے آنے والے زلزلے سے 118 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں عمارات کے گرنے سے ہوئی ہیں۔
ترکش کنکریٹ ایسوسی ایشن نے پہلے ہی ایک بیان میں کہا ہے کہ ازمیر اور استنبول کی 8 لاکھ عمارتیں خطرناک ہیں جو مستقبل میں آنے والے زلزلے میں بڑے جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
Tags: ترکی میں زلزلہ