ترکی کے شہر ازمیر میں گذشتہ جمعہ کو 6.6 شدت کے زلزلے سے کئی کثیر المنزلہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ان عمارتوں کے ملبے تلے دب کر 114 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے گرنے والی عمارتوں کی ناقص تعمیر میں ملوث 7 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔
گرفتار افراد کا کہنا ہے کہ تعمیر کے دوران تمام متعلقہ قوانین پر پوری طرح عملدرآمد کیا گیا تھا۔
پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں جن میں ٹھیکیدار اور انجینئرز شامل ہیں۔ ازمیر میں زلزلے کے دوران کئی کثیر المنزلہ عمارتیں گِر گئیں تھیں جس میں دب کر کئی افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کی صبح ترکی کے شہر ازمیر میں 6.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے بعد 2،124 آفٹرشاکس بھی آئے جس میں سے 46 آفٹر شاکس ایسے تھے جن کی شدت 4 سے زیادہ تھی۔