ترکی کی جمہوریت یونیورسٹی نے آذربائیجان کے جنگ سے متاثرہ طالب علموں کو اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترکی کے وسطی صوبے سیواس کی جمہوریت یونیورسٹی کے صدر علیم یلدیز نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آرمینیا سے جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں اور عام شہریوں کے بچوں کو اسکالرشپس دینے کا ایک پروگرام تیار کیا جا رہا ہے۔
وہ آذربائیجان کی فٹ بال ٹیم کاراباخ ایف کے کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔
فٹ بال کے کھاڑیوں اور آذربائیجان کے تاجروں کے ایک وفد نے بعد میں یونیورسٹی کے صدر علیم یلدیز سے علیحدہ ایک ملاقات بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکی اپنے آذری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ترکی جنگ میں شہید ہونے والے آذربائیجان کے فوجیوں اور معصوم شہریوں کی ہر ممکن مدد اور تعاون کرے گا۔
اسکالرشپس دینے کا مقصد اپنے آذری بھائیوں کی دلجوئی اور تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔