turky-urdu-logo

موبائل فون جمع کرنے کا جنون: ترک شہری 20 سال سے موبائل فون جمع کر رہا ہے

ترکی کے صوبے وین کے شہاب الدین کو 20 سال پہلے موبائل فون جمع کرنے کا شوق پیدا ہوا اور اب تک وہ ہزاروں فون جمع کر چکا ہے۔

اپنے گھر کے ایک کمرے میں اس نے اپنے جمع کئے ہوئے موبائل فون کا ایک ڈسپلے سینٹر بنایا ہوا ہے جہاں وہ ہر روز ایک نیا یا پرانا موبائل لا کر رکھ رہا ہے۔

شہاب الدین کے پاس ہر کمپنی کے موبائل فون کا ماڈل موجود ہے۔ شہاب الدین نے بتایا کہ 20 سال پہلے اسے اچانک ہی موبائل فون جمع کرنے کا شوق پیدا ہوا۔

پیشے کے اعتبار سے شہاب الدین موبائل فون کی ریپئرنگ کا کام کرتا ہے۔

Read Previous

ترک یونیورسٹی کا آذربائیجان کے جنگ سے متاثرہ طالب علموں کے لئے اسکالرشپس کا اعلان

Read Next

استنبول میراتھن اتوار کو ہو رہی ہے

Leave a Reply